شبقدر ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،21 اشتہاری گرفتار

شبقدر ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،21 اشتہاری گرفتار

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر حواجہ اوس پولیس کا متنازعہ دیہات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سنگین مقدمات میں مطلوب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

21 اشتہاری ملزمان ،منشیات فروش اور 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی گئی ۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خا کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حواجہ اوس نے قبائیلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقوں شہباز کان کورونہ ، دریاب کورونہ ، شہید بانڈہ اور مٹہ مغل خیل میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں قتل اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب بد نام زمانہ اشتہاری ملزمان فاروق شاہ ، فیض الرحمان ، حاجی رحمان ، شہزاد اور زوجہ صلواۃ خان سمیت 21اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2دستی بم ، 5میگزین سینکڑوں مختلف بور کارتوس ، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہیں ۔ تھانہ حواجہ اوس میں ایس ایچ او تھانہ فاروق شاہ خان نے تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں قیام آمن کیلئے کوشیشیں تیز کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں دوران سرچ 10مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قبائیلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں معتدد منشیات فروش گرفتار کئے جا چکے ہیں جن کے قبضے سے 860گرام چرس اور دیگر نشہ اور اشیاء بھی برآمد کی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہیں اور کرایہ داری ایکٹ میں اب تک درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ فاروق شاہ خان نے مزید بتایا کہ متنازعہ دیہات میں قیام آمن اور جرائم کے روک تھام میں علاقہ عوام کا تعاون مثالی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں آمن امان کے قیام اور منشیات فروشی کے خاتمے میں مچالی کامیابی ملی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -