صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی ‘ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب کی والدہ کی رسم چہلم ادا ‘ گورنر پنجاب وزیر خارجہ ‘ سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی ‘ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب کی ...

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)نامور عالم دین علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی جانب سے بہت بڑی نعمت ہے اسے بے مقصد ضائع کرنے والے یوم حساب بے حد پچھتانے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پر مجبور ہوں گے اللہ کے در پر گناہوں کا پچھتاوا لیکر پہنچنے والا کبھی مایوس واپس نہیں لوٹتا اور معافی اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے اس لیئے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی ، ایم این اے بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی ، ڈاکٹر در محمد خان کھچی اور عالمگیر خان کھچی کی والدہ کی رسم چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں اور ماں کے دل میں اولاد کیلئے بے پناہ محبت ناپنے کا آج تک دنیا میں کوئی پیمانہ نہیں بن سکا ماں کے لہجے میں جبرائیل بولتا ہے والدین کیلئے ایصال ثواب کا ذریعہ بننے والی اولاد کا کوئی نعم البدل نہیں اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری صداقت علی نے ہدیہ نعت و قرآت پیش کیا اور ختم قرآن مجید پڑھا رسم چہلم میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او وہاڑی عاطف اکرام، ایس پی انویسٹی گیشن عمران جلیل، اے ایس پی سلیم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مشتاق حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایکسیئن میپکو انجینئر اکرم جاوید، ایم ایس ڈاکٹر عطاء محمد ظفر، ڈپٹی ڈی ایچ او رڈاکٹر راؤ محمد خلیل، سابق ایم این اے قربان علی چوہان، فوڈ انسپکٹر شہزاد جعفری، ڈاکٹر نسیم خان کھچی، چوہدری ریاض احمد گھلوی، محمد عمران خان کھچی، شاہد خان کھچی، وائس چیئرمین میاں طاہر نقاش آرائیں، میاں منان جھنڈیر ، نور محمد خان کھچی، افضل خان کھچی، حاجی محمد اشرف، محمد خان کھچی، شہزاد خان کھچی، میاں محمد شہزاد ارائیں، قاضی میاں نسیم محمود، میاں غوث اقبال قاضی ایڈووکیٹ، میاں فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن ملک اختر حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری حسن محمود شہزاد ایڈووکیٹ، قیصر ممتاز خیرپور ی ایڈووکیٹ، ناصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ، سردار نور احمد خان ملیزئی ایڈووکیٹ، سید اظہر عباس بخاری، میاں حسنین مترو، میاں جہانزیب نون، محبوب احمد، جاوید خان جوئیہ، زبیر خان جوئیہ ، مہر سیف اللہ قہم، تحصیلدار ظفر اقبال جتیال، ملک نور محمد کھنڈ، حیدر خان ، عرفان خان کھچی، چوہدری محمد اشرف، طالب حسین بھٹی بوریوالہ، مبشرحسن خان سگو، محمد اسلم خان سگو، میاں محمد اشفاق بورانہ، میاں عبد الغفور ارائیں، آفتاب خان کھچی، آصف خان کھچی، محمد انور بھٹی، در محمد خان کھچی، گلزاراحمد فراز، افتخار خان کھچی، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسفزئی، مہر محمد یامین، ابراراحمد شیخ، صادق مرزا، واجد شاہ، شاہد پردیسی، اللہ رکھا بھابھہ، مہر محمد بلال، سہیل حسین نقوی، عبد الصمد چوہدری، محمد طاہر عزیز سمیت معززین علاقہ اور سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

رسہم چہلم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -