مختلف حادثات میں دوبچوں سمیت 6افراد جاں بحق خاتون کی خودکشی
راجن پور ‘ جامپور ‘ بستی ملوک ‘ اوچ شریف ‘ بوریوالہ ‘ چوک سرور شہید ‘ رحیمیا رخان (نمائندگان پاکستان ) مختلف حادثات میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
دو بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ، راجن پور ، جام پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار کے مطابق ڈیرہ اور راجن پور انڈس روڈ دومعصوم بچوں کی جان لے گیا۔ سکول سے واپسی پر ٹرالر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس سے موقع پر دونو ں بچے ہلاک۔ ٹرالر ڈرائیور فرار ۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کرکے کاروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ اور راجن پور انڈس روڈ پر قبل ازیں بھی کئی لاکتیں ہو چکی ہیں۔ سکول سے چھٹی کے بعد رباب جس کی عمر چھ سال تھی اور وہاب دونوں موٹر سایکل پر اپنے والد کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔ ڈیرہ چونگی کے قریب ایک ٹرالر نمبری سی ۔ او ۔ ڈی 3005موٹر سایکل پر چڑھ گیا جس سے موقع پر دونوں معصوم بچے ہلاک ہو گئے ۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گذشتہ روز ایک سبزی کی لوڈ گاڑی سے مزدورمحمد ظفر ولدغلام نبی سبزی ان لوڈ کر نے مصروف تھا گاڑی موٹروے روڈ پر کھڑئی ہونے کی وجہ سے ایک تیز رفتارمزدا گاڑی سبزی سے لوڈ جو کہ لودھراں کی طرف جارہی تھی کی ٹکر ہوگی اور مزدور شدید زخمی ہوگیا فوری طور پر ریسکیو بستی ملوک نے زخمی کو طبعی مدادفراہم کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو گاڑی جارہی تھی لیکن مزدور زخمیوں کی تالاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جانبحق ہوگیا تھانہ بستی ملوک پولیس نے منڈی مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے معاملے کو گول کردیا اہلیان بستی ملوک کے بار ہا احتجاج پر بھی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور موت کا کھیل جاری ہے ناجانے ابھی کتنے غریب اس مجرمانہ غفلت کی وجہ سے موت کی وادی میں جائیں اہلیان علاقہ چوہدری مختار،رانا ہارون،مقیم انجم،محمد فاروق،محمد نعمان، عبدالستار،محمد نوید،رانا کاشف،راؤ انتظار ودیگر نے ڈی سی ملتان سے غیر قانونی سبزی منڈی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اُوچ شریف تا جلال پور پیر والا روڈ پر جامڑہ کے قریب ڈالہ کی موٹر سائیکل کوٹکر سے نوجوان بشیر احمد ولد عبدالمجید قوم کھاکھی سکنہ حلیم پور کا رہائشی موقع پر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق بشیر احمد عرف بھولا قوم کھاکھی اپنے موٹر سائیکل پر اپنی والدہ کے ہمراہ اُوچ شریف سے اپنے گھر حلیم پور جارہا تھا کہ جامڑہ کے قریب تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ بھی شدید زخمی ہوئی جسکو ریسکیو 1122نے رورل ہیلتھ سنٹر اُوچ شریف میں منتقل کیا نامعلوم ڈالہ موقع سے فرار ہوگیا تھانہ اُوچ شریف پولیس نے نامعلوم ڈالہ کی تلاش شروع کر دی ہے ایکسپریس وے روڈ پر حاد ثات روزمرہ کے معمول بن چکے ہیں متعدد قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اگر جلال پور تا اُوچ شریف روڈ کو ون وے نہ بنایا گیا تو ان حادثات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑے درخت سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں مقامی نوجوان زمیندار اعجاز احمد ڈوگر عرف منا جاں بحق اس کے دو ساتھی معمولی زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق چک 104ای بی کا رہائشی نوجوان اعجاز احمد ڈوگر گذشتہ شب گاؤں سے باہر بنائے گئے اپنے زرعی فارم سے اپنی کار میں سوار ہو کر واپس آرہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث اس کی کار ایک نہری کھال سے ٹکرا کر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثہ میں اعجاز احمد ڈوگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ سوار دو ساتھی محمد زاہد اور مجاہد حسین جٹ شدیدزخمی ہو گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک 104ای بی میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جناز ہ میں سیاسی سماجی حلقوں کے نمائندہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چوک سرور شہید دھند کے باعث کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے رنگ پور روڈ پر اڈہ شبیر آباد کے نزدیک دھند کے باعث کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار غلام ےٰسین ولد عبدالرحمن چک نمبر 638/T.D.Aموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ناصر حسین سکنہ 130/M.L شدید زخمی ہوگیا زخمی اور لاش کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی پولیس تھانہ سرور شہید نے فوری کاروائی شروع کردی ہے۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 50سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کشمور(سندھ)کی رہائشی50سالہ امیر خاتون کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذ رائع نے بتایا کہ امیر خاتون نے مسلسل ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہر پی لیا حالت بگڑنے پر ورثاء نے امیر خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں 50سالہ امیر خاتون طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اورجسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی۔