رحیم یار خان ‘ کالا یرقان کے باعث مزید دوخواتین دم توڑ گئیں

رحیم یار خان ‘ کالا یرقان کے باعث مزید دوخواتین دم توڑ گئیں

  

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

2خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں جبکہ خاتون سمیت مزید4متاثرہ افراد کو طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال کی رہائشی80سالہ شمیم اختر اور ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی40سالہ نذیراں بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ خواتین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائیں اوردم توڑگئیں ، اسی طرح گلشن اقبال کے رہائشی 40سالہ عرفان، جمالدین والی کے رہائشی75سالہ کریم، اقبال آباد کی رہائشی50سالہ نسیم بی بی اور خان پور کے رہائشی55سالہ اکبر کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان متاثرہ افراد کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -