جموں وکشمیر میں 1لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں ‘ وسیم اختر

جموں وکشمیر میں 1لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں ‘ وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وسابق صوبائی پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس بار بھی جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی۔ مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔بھارت نے کشمیر پر70برسوں سے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

درآمد نہیں کیا جا رہا۔ جموں وکشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرپرامن راستہ اختیارکیامگراس کے باوجود بھارت نے اپنی7لاکھ فوج کے ذریعے ظلم وستم کی انتہاکردی ہے۔اب تک جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے نت نئے طریقے آزمارہاہے ۔ تازہ ترین ظلم پیلٹ گن کا استعمال ہے، جس کا استعمال انسانوں کے لیے دنیا بھر میں ممنوع ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اس کا بے دریغ استعمال کر رہاہے ۔پیلٹ گنوں کے ذریعے سے ہزاروں کشمیری جس میں بوڑھے ، جوان، خواتین اوربچے سب شامل ہیں کوآنکھوں سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ عزتوں کی پامالی ، گھروں اورباغوں کی بربادی اور تعلیمی نظام درہم برہم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوممالک مہذب دنیا میں امن کی ٹھکیداری کا دعویٰ رکھتے ہیں ، ان کی بھی آنکھیں اندھی اورزبانیں گنگ ہوگئی ہیں ۔ اس مسئلے کا سب سے بڑا فریق اورمدعی یعنی حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری اداکرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اس مسئلے کو پوری قوت سے اٹھایا جائے تاکہ کشمیریوں کو محسوس ہوکہ پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی یہ تحریک بیرونی امداد کے بغیر محض عوامی امنگوں کی بنیاد پرجاری ہے ۔ اب قوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے انڈیا کے ظلم اورپر اپیگنڈا کا پردہ چاک کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اس عظیم الشان جدوجہد اورجانی ومالی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے اوردعاگوہوں اللہ تعالی اس تحریک کو اپنی منزل سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر بنے گا پاکستان کا خوا ب شرمندہ تعبیر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں بالخصوص جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے پروگرامات منعقد کرے گی اوران شاء اللہ تاحصول مقصد کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ْ
وسیم اختر