تبدیلی سرکار بھی آمرانہ راستے پر چل کر مجھے دبانے کی کوشش میں ہے ‘جمشید دستی

تبدیلی سرکار بھی آمرانہ راستے پر چل کر مجھے دبانے کی کوشش میں ہے ‘جمشید دستی

  

مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی راج کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل روڈ علی پور مظفرگڑھ کی تعمیر بار چیف سیکریٹری پنجاب سے ملاقات کے لئے لاہور میں تھا کہ میڈیا کے دوستوں سے اطلاع ملی کے میرے بھائی ممتاز احمد بڈی دستی کے خلاف ایکسیئن ہائی وے مظفرگڑھ اکبر درانی کے گھر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج ہوا ہے انہوں نے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کہا ماضی میں بھی پنجاب حکومت نے مجھے عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی سزا دینے کے لئے سرکاری آفیسران کی مدعیت میں جھوٹے مقدمات درج کروائے اب عمران خان کی تبدیلی سرکار بھی سابقہ پنجاب حکومت کے ظالمانہ اور آمرانہ راستے پر چل کر مجھے دبانے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا مجھے جھوٹے مقدمات میں ناحق جیلوں میں رکھنے والے شریف برادران آج اللہ کی پکڑ میں ہیں انہوں نے کہا مجھے افسوس ہے میں پانچ سال جس عمران خان کے ساتھ قومی اسمبلی میں اتحادی رہا اسی عمران خان کی تبدیلی سرکار کے چند کرپٹ اراکین اسمبلی اور آفیسران کی جانب سے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنا کر حق گوئی سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹیم میں سابقہ حکومتوں کے لٹیرے اور چور آگئے ہیں نیاپاکستان ختم ہوگیا پی ٹی آئی کے ورکر کا کوئی حال نہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے دفتر میں چور اور جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں اگر عمران خان کا ضمیر ہوتا تو شہباز شریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے پر استعفی دیدیتے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سرپرستی میں ظلم اور کرپشن کا نظام چل رہا ہے وزیراعلی پنجاب کے بھائی پیسے بٹور رہے ہیں کیا عمران خان کو اس بات کا علم نہیں ہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت معاشی بحران کا شکار ہے ملک کو خطرہ ایوان میں بیٹھے ہوئے سیاسی لٹیروں سے ہے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ اس آئین کو دفع کریں جس نے ملک کو ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا آج بھی غریب انصاف کے لئے رل رہا ہے انہوں نے کہا ملتان کے تھانہ گلگشت میں انکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا میرے سیاسی مخالفین کی جانب سرکاری آفیسران کو استعمال کرکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی مذمت کرتے ہیں عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کا پاکستان دشمن ایجنڈا ہے آصف علی زرداری نجی محفلوں میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف سازش اور باتیں کرتے تھے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ انکا خاندان ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ہرسال پہلوانوں کی کشتی کا میلہ منعقد کراتا ہے آج پولیس نے میلے پر چھاپہ مار کر انکے رشتہ داروں کو ناجائز طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ جمشید دستی مظفرگڑھ کی پولیس کی نااہلیوں اور بڑھتے جرائم کی نشاندہی کر رہا ہے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران سابق حکمرانوں جیسی غلطیاں دہرا رہے ہیں.

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -