قومی خزانہ کو بیدردی سے لوٹنے والے بلاجواز شور مچارہے ہیں ‘ حسنین دریشک
جام پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کی حکومت عوامی خوش حالی اور علاقائی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے والے بلاجواز شور مچارہے ہیں۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے مکمل کریں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادرخان دریشک نے چیرمین یونین کونسل ہیرو مرزا قیصر خان سے لاہور میں ملاقات کرنے کے موقع پر کہی۔اس (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
موقع پر مرزا نادرفیض خان مغل بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے بجلی اور گیس کا بحران حکومت کو ورثہ میں ملا تھا۔ جس کو حکومت نے تقریبا حل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ نیب بلاامتیاز احتسا ب کر رہا ہے۔سابق حکمرانوں کے اپنے ہی احتساب کے لیے بنائے ہو ئے ادارے ہیں۔ حکومت پنجاب کو درہ کاہا کی تعمیر پر چوہتر کروڑ جو خرچ ظاہر کیے گئے کی تحقیق کرنے کا حکم دے گیا ہے جلد سابق حکمرانوں کا ٹھکانہ بھی ان کے قاہدین کی طرح ہو گا۔ انہوں نے کہا دریا ء سندھ پر پل کے قیام سے ہزاروں لوگوں کو فاہد ہ ہوگا۔ الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے تھے پل کا قیام ان میں سے ہے۔ ان شاء اللہ جلد حلقہ میں تعمیر نو کے کام شروع کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے اجتماعی کاموں کے لیے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ عوامی بھلائی اور اجتماعی کاموں کو فوقیت دی جائے۔ یونین کونسل ہیرو کی محرومیاں۔ تعلیم ۔ صحت۔ صاف پانی کی فراہمی۔ کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر۔ ودیگر منصوبوں میں اس کو یونین کونسل زیادہ فنڈز دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں چیرمین مرزا قیصرخان نے صوبائی وزیر کو راجنپور کی سیاسی صورت حال اور علاقائی مسائل سے اگاہ کیا ۔ جس کو صوبائی وزیر نے حل کرنے کی مکمل یقعین دہانی کرائی۔
حسنین دریشک