نااہلی چھپانے کیلئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنارہی ہے ‘ مرتضیٰ محمود

نااہلی چھپانے کیلئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنارہی ہے ‘ مرتضیٰ ...

  

صادق آباد(تحصیل رپوٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے اس سے عوامی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام پر قہر بن کا نازل ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے اور نعرے زمین بوس ہو چکے ہیں اپنی نااہلی کو چھپانے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے لئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے موجودہ حکومت کی من مانیوں کے خلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف چلتی ہوئی نظر نہیں آ رہی وزراء اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر عمران خان اور اْس کی بہن کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی خود عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں عوام کے دئیے ہوئے چندے میں بدیانتی کرنے والے عوام کے ٹیکسوں کا حفاظت کیسے کر سکتے ہیں ملاقات کرنے والوں میں میرمحمد کٹوال، جام غلام رسول ودیگر شامل تھے

مرتضی محمود