تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر تشدد ‘ بدفعلی کرکے گندگی پلادی
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) شادی شدہ خاتون سے تعلقات کے شبہ میں تھانہ شاہ جمال کے علاقہ بستی لنڈا میں درجنوں افراد کا صادق نامی نوجوان پر مبینہ تشدد،رسیوں سے باندھ کر گندگی پلانے کے علاوہ منہ بھی کالا کردیاگیا،موقع پر موجود شخص نے انسانیت سوز سلوک کی بنائی جانے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی،پولیس نے تین نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ جمال (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے علاقہ بستی لنڈا میں گزشتہ شب بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صادق حسین نامی شخص کو ہاشم حسین،محمد حاکم اور ماجد حسین وکد محمد اسمعیل قوم ہوت بلوچ و بستی کے درجنوں افراد نیرسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،بعدازاں سیاہی سے صادق حسین کا منہ کالا کر دیاگیااس کے علاوہ ملزمان نے نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے کے علاوہ گندگی بھی پلادی جبکہ موقع پر موجود نوجوان نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیاء4 پروائرل کردی جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہ جمال چوہدری جاوید اختر کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار کرنے کاحکم دیا،ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ کے تین نامزد ملزمان ہاشم،حاکم اور ماجد حسین ولد محمد اسمعیل کوگرفتار کرلیئے پولیس کے مطابق تشدد کانشانہ بننے والے صادق حسین کے ملزمان کی قریبی شادی شدہ عزیزہ کے ساتھ تعلقات تھے اور صادق حسین رات کے وقت ملنے آیاہواتھا جبکہ تشدد کا شکار بننے والے صادق حسین نے بتایا کہ لین دین کے تنازع پر ملزمان نیمجھ پر انسانیت سوز سلوک کیا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور میرٹ پہ تفشیش جاری ہے۔
تعلقات کا شبہ