بلدیہ مظفر گڑھ میں کرپشن ‘ چیئرمین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کونسلرز پھٹ پڑے

بلدیہ مظفر گڑھ میں کرپشن ‘ چیئرمین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کونسلرز پھٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) بلدیہ مظفر گڑھ میں بد ترین کرپشن، اثاثوں کی لوٹ مار،تنخواہوں کے لیے مخصوص فنڈز میں خرد برد، تیل چوری ، ڈسپوزل بند، تاریخی کرپشن میں ملوث چیئر مین بلدیہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بلدیہ کے 24 کونسلر پھٹ پڑے۔مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلرز اتحاد کے ملک جاوید حسین، قدوس نواز خان، ملک جاوید چھجڑہ، عمران مانی،اظہر شمیم جنگی، الطاف بھٹی، (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

شاہ نواز شانی، ملک ریاض موہانہ،ملک منصور، شوکت قادری، رانا اسلم، رانا مصطفیٰ، ملک جمال ناصر، ملک نکا، یاسر اسد خان، راشد جوئیہ، عارف قریشی، خرم شاہ، فاروق بک، نذیر بھٹی،عثمان شوکت، شاہد ایوب، شازیہ پروین، اور ارشد کورائی نے الزام لگایا کہ چیئر مین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی اور آؤٹ آفیسر ملک ریاض پر مشتمل ٹرائیکاقرار دے رکھا ہے جس کو مختصر عرصہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کر کے بلدیہ مظفر گڑھ کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے کونسلروں نے کہا کہ اکرم خان چانڈیہ کی چیئر مین شپ سے بلدیہ کے 268 سینٹری ورکرز شہر کی صفائی کرنے کے لیے کافی تھے جبکہ اب تنخواہیں ہڑپ کرنے کے لیے بھرتی کیے گئے گھوسٹ 485 سینٹری ورکرز کے باوجود شہر بھر میں صفائی کی صورتحال بد ترین ہے اور محلوں میں وبا کی امراض پھوٹ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب اور کرپشن کے خلاف جہاد کے نعروں پر ووٹ حاصل کیے تھے نیب، انٹی کرپشن اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پاس بد ترین کرپشن، لوٹ مار کے خلار انکوائریوں میں ملوث چیئر مین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت مینیڈیٹ کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ اور بد دیانت چیئر مین بلدیہ کی شمولیت پر نوٹس لیں اور اپنے وعدوں کے مطابق کرپٹ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں کونسلروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ دوکانوں کی بندر بانٹ اور لوٹ گھسوٹ، ملازمین کی تنخواہوں، ڈیزل اورپٹرول کی مد میں بدترین کرپشن میں ملوث مافیا کے خلاف تحقیقات کروائیں۔
کونسلرز اتحاد