پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کی نمازجنازہ ادا

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کی نمازجنازہ ادا

  

ملتان‘ مخدوم رشید (سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ قادر پور راں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،صوبائی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے بھی شرکت کی ۔ مختلف سیاسی ،سماجی شخصیات ،سرکاری افسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نما زجنازہ میں شرکت کی ۔گورنراور وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

نمازجنازہ