اندھے قتل کا معمہ حل ‘ شوہر نے بیوی سے ملکر دوست مار ڈالا

اندھے قتل کا معمہ حل ‘ شوہر نے بیوی سے ملکر دوست مار ڈالا

  

ملتان (وقائع نگار)مظفر آباد پولیس نے تین ماہ قبل اغواء اور اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ کر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان اختر اور صوفیہ بی بی(میاں بیوی) کو گرفتار کرکے مقتول عرفان کی لاش برآمد کر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

لی ہے۔واضح رہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں چند ماہ قبل عرفان کے اغواء کا پرچہ درج کروایا گیا تھا جس پر پولیس نے اپنی شب وروز محنت سے ملزمان کو ٹریس کیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان(میاں، بیوی) نے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر مقتول عرفان نے دونوں کو پناہ دی تھی۔مذکورہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول عرفان صفیہ بی بی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا۔جس پر دونوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر عرفان کو قتل کر دیا۔قتل کر کے مقتول کی لاش کو گھر میں ہی گڑھا کھود کر دبا دیا۔جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش کو بھی برامد کرلیا ہے۔اس کاروائی میں ایس ایچ او مظفرآباد سب انسپکٹرعلی حسن گیلانی، سب انسپکٹر شوکت حسین.آئی ٹی انچارج سب انسپکٹر محمدحنیف۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارتضی، آئی ٹی انچارج مظفر آباد محمد حسیب اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران شریک ھوے۔جبکہ ایس ای او علی حسن گیلانی کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات ایزاد کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -