ڈکیتی ‘ چوری کی مختلف وارداتیں ‘ شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم
ملتان(وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان زیورات نقدی موٹر سائیکلوں و دیگر سے محروم ہو گئے ہیں، تفصیل کے مطابقمظفرآباد کالونی ملز کے باہر سے غلام حیدر اور زاہد حسین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں عزیز ہوٹل چوک سے صفیہ خاتون کا پرس چوری ہوگیا جس میں موبائل فون اور سات ہزار روپے کی نقدی موجود تھی بہاولپور روڈ کے قریب محمد عمران موبائل فون پر کال سن رہا تھا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار چھاپا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ محلہ بشیر اباد سے محمد رفیق کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی دہلی گیٹ سے عباس اور ارشد کے موبائل فون چوری ہو گئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ چک 1 ایم آر سے نامعلوم چور محمد حسین کے گھر سے 3 گائے چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقے سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار عبدالاحد جو کہ فون پر کال سن رہا تھا سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ملتان پبلک سکول روڈ سے اظہر حسین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی نیو ملتان سے پارک کیے گئے کیری ڈبہ سے ہزاروں روپے کا سامان چوری ہوگیاتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ محلہ دین پور سے تنویر احمد کے گھر سے نامعلوم چور 4 موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے سی بلاک شاہ رکن عالم سے عبدالغفور کے گھر سے ایک چور پچاس ہزار روپے مالیت کا سامان دستاویزات چورا کر فرار ہو گیا ڈبلیو بلاک شاہ رکن عالم سے محمد شان کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا رائٹرز کالونی سے اویس نہ میں شخص کا موبائل فون جس کی مالیت 37 ہزار روپے ہے چوری ہوگیا مئیو ٹاون سے اکرم یو کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی گلشن مارکیٹ سے سجاد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی زیڈ ٹاون سیعبداللہ نامی شخص کے گھر سے 25 ہزار روپے مالیت کا سامان اور واٹرپمپ وغیرہ چوری ہو گیاپولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ڈکیتی ،چوری