گورنر ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد ‘ میٹرو کرپشن کیس کے ملزموں کو عدالت پیش نہ کرنے پر سماعت 31جنوری تک ملتوی
ملتان(خبرنگارخصوصی)جج احتساب عدالت ملتان نے میٹرو کرپشن کیس کی سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے باعث نیب(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کی جانب سے ریفرنس اور ملزموں کو پیش نہ کرنے پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گرفتار ملزموں پروجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان سدوزئی، 2 ایکسینز ریاض حسین اور امانت علی، 3 ایس۔ڈی۔اوز منعم سعید، رانا وسیم اور منظور احمد، ریذیڈنٹ انجینئر فرحان حیدر، قانون گو گلزار حسین اور پٹواری ریاض احمد کو جیل سے عدالت اور ملزمان کیخلاف ریفرنس بھی پیش کیا جانا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ایم پی اے مظہر عباس راں کے جنازے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کی وجہ سے ملزموں کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا ہے۔
میٹرو کیس