لوٹا گیا پیسہ ملک میں واپس لائیں گے ‘ گورنر پنجاب

لوٹا گیا پیسہ ملک میں واپس لائیں گے ‘ گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی ‘ میلسی ( بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصیء ‘ نمائندہ پاکستان ‘ سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجو دہ حکو مت ملک کے معاشی حالات کو بہتر اور مستحکم کرنے کیلئے کو شاں ہے 70سال سے ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا تھا سابقہ حکو متوں کے ادوار کے معا شی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

ہے ۔بہت جلد عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچیں گے انہوں نے ان خیا لات کااظہار میلسی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی رہائش گا ہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مز ید کہا کہ ملکی برآمد ا ت میں اضافہ کیا جائے گا اوردرآمد ات میں کمی لائی جائے گی جس ملک کے معا شی حالات میں بہتری آئے گی اس وقت پاکستان کی برآمدات 20بلین ڈالر اور درآمدات 60بلین ڈالر ہے 40بلین ڈالر کا فرق ہے صنعتی تر قی کوفروغ دے کر اس فرق کو کم کیا جائے گا جس سے ملک کی تر قی کی راہ پر گامز ن ہو گا اور مہنگائی میں کمی آئے گی گورنر پنجاب نے مز ید کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے لوٹ کھوسٹ کا جو پیسہ ملک سے با ہر لیا جا یا گیا ہے اسے واپس لائیں گے ۔ مہنگائی میں کمی کر کے عام لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا ئے گا عوام کے مسائل کو منظم طر یقے سے حل کیا جا رہا ہے آج ملکی حا لات سابقہ حکمرانوں کے ادوار کی نسبت بہتر ہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو 5سال کو مینڈیٹ دیاہے لہذا تحر یک انصاف کو 5سال پورے کرنے کا موقع دیا جانا چا ہئے عوام کی امیدوں پر پورا اتر جائے گاانہوں نے مز ید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ٹیکسٹائل صنعت کو کم قیمت پر گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے بہت بہتر ی آئے گی ۔صنعت کا پہیہ چلے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے مز یدکہا کہ پاکستان کو جی ایس ٹی پلس کا درجہ دلانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔ پا کستان کو جی ایس ٹی پلس کادرجہ ملنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے سے مہنگائی کا طوفا ن کم ہو گا ۔لوگوں کے لئے 50لاکھ گھر تعمیرکئے جائیں گے انہوں نے مز ید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے اخراجات میں واضح کمی کر دی گئی ہے ۔
گورنر