وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کی ملاقات ‘ ہارون آباد دورہ کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کی ملاقات ‘ ہارون آباد ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب نے مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے کی دورہ ہارون آباد کی درخواست منظور کر لی ،چوہدری غلام مرتضی سابق ایم(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

پی اے ہارون آباد نے تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی اور وزیر اعلی پنجاب کو دورہ ہارون آباد کی دعوت دی جو وزیر اعلی پنجاب نے قبول کر لی ملاقات میں چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے ہارون آباد کی زراعت پیشہ آبادی کے اہم ترین ایشو نہری پانی کی کمی کو اجاگر کیا اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کے لیے ریلیف کی اہمیت کاشتکاری کے فروغ اور ملکی معیشت میں اس کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں ہارون آباد کے تعمیروترقی کے منصوبہ جات کے بارے میں بھی چوہدری غلام مرتضی نے عوامی مسائل کی ترجمانی کی اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے نہری پانی کے ایشو اور علاقہ ہارون آباد کے تعمیروترقی پراجیکٹس کے بارے میں ہر ممکن قدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -