اپوزیشن اتحاد ہی عوام کی حقیقی آواز بنے گا ‘ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن اتحاد ہی عوام کی حقیقی آواز بنے گا ‘ یوسف رضا گیلانی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سرائیکی صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے صوبے کے معاملے پر مزاکرات نہیں کئے وہ اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی سٹی صدر عابدہ حسین بخاری اور سید مطلوب حسین بخاری سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر سیاسی و سماجی (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

رہنما سید اختر گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کے میچور کرنے پر اپوزیشن جماعتیں متحدہو ئی ہیں ورنہ اپوزیشن نے حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیا اب اپوزیشن کا اتحاد ہی عوام کی حقیقی آواز بنے گا انہوں نے سٹی صدر وویمن ونگ عابدہ حسین بخاری اور خواتین کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وکلاء کا جمہوریت کی بقاء، آمریت کے خاتمے اور عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وکلاء کاساتھ دیا اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل شجاع آباد بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رانا طفیل نون سے اپنی رہائشگاہ گیلانی ہاؤس میں کی گئی ملاقات میں کیا جس میں صدر بار شجاع آباد رانا طفیل نون نے ل شجاع آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی وکلاء الیکشن میں ان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر عابد کھاکھی،الطاف چنڑ،خواجہ انیس، جمیل ہا شمی،حسن رضا گیلانی،ملک اعجاز بھٹی،سید زاہد بخاری بھی موجود تھے ۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -