پولیس تشدد سے جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

پولیس تشدد سے جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

  

ملتان(وقائع نگار) پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کیحوالے کردی گئی جس کے بعدنوجوان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے،دوسری طرف آئی جی پنجاب امجد جاوید (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

سلیمی نے قادرپورراں میں پولیس تشدد سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئیتفصیل طلب کرلی ہیں، گزشتہ روز سی پی او ملتان عمران محمود نے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ پر انکوائری رپورٹ آئی جی کو دی اوربتایا کہ واقعہ کے ذمہ داران تھانہ قادر پوراں کے ایس ایچ او اور ٹی اے ایس آئی کوگرفتار کرلیاگیاہے۔ دوسری طرف پولیس تھانہ قادرپورراں نے متوفی عمران کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں انسپکٹر فلک شیر پہوڑ اے ایس آئی نویدعرفان اور نامعلوم کانسٹیبل کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے عمران کے بھائی منیر احمد نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی عمران کو اے ایس آئی نوید عرفان اور نامعلوم کانسٹیبل نے بے جا طور پر گرفتار کرکے ایس ایچ او انسپکٹر فلک شیر کی ایما پر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا ہے،مقدمے کی تفتیش سرکل مخدوم رشید کے ہومی سائیڈ انسپکٹر اختر اسلام کر رہے ہیں۔ جنہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشی میں تفتیش شروع کر دی ہے اور گرفتار ہونے والے پولیس انسپکٹر فلک شیر پہوڑ،اور اے ایس آئی نوید عرفان کے بیانات قلم بندکرلی۔

پولیس تشدد کیس