شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،غیر قانونی کنکشن منقطع

شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،غیر قانونی کنکشن منقطع

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر واپڈا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اپریشن میں مزید تیزی ،آٹکی، فاطمہ خیل اور پہلوان قلعہ میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں کنڈے اور غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔ واپڈا نادہندگان سے 65ہزار روپے بھی وصول کئے گئے ۔ شبقدر میں واپڈا ٹاسک فورس نے شبقدر واپڈا سرکل کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں ، کنڈوں اور واپڈا نادہندگان کے خلاف اپریشن کے دوران آٹکی میں درجنوں کنڈے اور غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے ۔ اپریشن کے دوران غیر قانونی ٹرانسفارمر اور اور نادہندگان سے بجلی لائن بھی منقطع کر دی گئی ۔ شبقدر واپڈا ٹاسک فورس نے فاطمہ خیل اور پہلوان قلعہ میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف موثر کاروائی کی اور دوران اپریشن 2عدد kv 50ایک عدد 100جبکہ 200اور25kvکے بھی ایک ایک بجلی ٹرانسفارمروں سے بجلی کی عدم ادائیگی پر کنکشنزمنقطع کر دیئے گئے ۔ ایس ڈی او واپڈا شبقدر سرکل شعبان خان نے ٹاسک فورس اپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اپریشن کے دوران نادہندگان سے 65ہزار روپے کی بقایاجات بھی وصول کر لی گئی ہیں اور جب تک بجلی صارفین واپڈدا کو ادائیگی کی یقین دہانی نہیں کرئینگے ان صارفین کی بجلی منقطع رکھی جائیگی ۔ انہوں نے کہ شبقدر سرکل میں ٹاسک فورس کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور بجلی چوروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے شبقدر سرکل کے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بقایاجات اور بجلی کو قانونی طور پر استعمال کریں بصور دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -