نجی تعلیمی ادارے ملک و قو م کی بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں : علی محمد خان

نجی تعلیمی ادارے ملک و قو م کی بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں : علی محمد خان

  

مردان ( بیورورپورٹ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انجینئر علی محمدخان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا نجی تعلیمی ادارے ملک و قوم کی بہت بڑی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ ان داروں میں نو نہال وطن کی بہترین انداز میں تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام پا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردان کے نجی تعلیمی ادارے پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک عربی کلاس کا آغاز کرنے میں پہل کریں۔ ہم ان کی سر پرستی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔ بہت جلد ہم یہ خوش خبری سنائیں گے۔ پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان(PSMA)کی کابینہ نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں قومی اسمبلی کی کاروائی بھی دیکھی۔ نئی کابینہ میں نصیر آفریدی صدر، تاج ملوک جنرل سیکرٹری، طفیل مایار سینیئر نائب صد ر، نشاط خان نائب صدر، سید ندیم شاہ نائب صدر، افتخارخان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، خائستہ رحمٰن جائنٹ سیکرٹری کے علاوہ مردان زون سے سجاد خان، تخت بھائی زون سے لطف الوھاب ، طورو مایار زون سے عظمت علی ، کاٹلنگ زون سے منتظر خان، شہباز گڑھی زون سے حماد علی ، رستم زون سے حیدر علی ، بخشالی زون سے ارسل حیات اور بائزئی زون سے ملک شوکت خان منتخب ہوئے۔ ان تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ نو منتخب کابینہ چار سال کے لئے منتخب کی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -