خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگیں
پشاورس(سٹی رپورٹر) صوبائی حکومت اور ٹورازم کارپوریشن کی صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ، پشاور میں چین ،سری لنکا، سویٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے بعد اٹلی سے تعلق رکھنے والی خواتین سیاحوں نے بھی پشاور کا رخ کرلیا جبکہ دورے پشاور میں گورگٹھڑی ، ہیریٹج ٹریل، نمک منڈی ، مینا بازار ، عجائب گھر ، سیٹھی ہاؤس ، گھنٹہ گھر اور صدر بازار کی سیر کرنے کے علاوہ شہر کے بازاروں میں ثقافتی اشیاء کی خریدوفروخت بھی کی ، اٹلی سے تعلق رکھنی والی سیاح خواتین لاؤرا (Laura) اور ڈارا(Dara)نے مینا بازار میں مختلف دکانوں کی سیر کے علاوہ 1837سے 1884 تک کے عرصے میں تعمیر ہونے والے پشاور کے تاریخی سیٹھی ہاؤس کا بھی دورہ کیا جس میں تاریخی فنکاروں کے ہنر کو دیکھ کر اس کی خوب تعریف کی، اپنے دورے کے دوران خواتین سیاحوں کا کہنا تھا کہ پشاور پرامن شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات اور تاریخی ثقافت سے بھرا پڑا ہے ، خواتین کے لباس، زیورات اور پھر نمک منڈی کی لذیز کھانے پشاور کے تاریخی سفر کی یادگار ہیں ۔