صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے صوبائی محتسب کی ملاقات

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے صوبائی محتسب کی ملاقات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخواہ کے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے صوبائی محتسب خیبر پختونخوا عقل بادشاہ نے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا صوبائی محتسب 2010 ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر صوبائی محتسب نے وزیرقانون سے کہا کہ خیبرپختونخواصوبائی ایکٹ 2010 میں 2013 کے دوران کچھ قوانین ختم کر دیے گئے جس کے باعث صوبائی محتسب کے کچھ اختیارات ختم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سستا اور تیز انصاف فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر وزیر قانون نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں ضروری ترامیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کی جائیں گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -