مردان ، بجلی بقایاجات اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ
مردان ( بیورورپورٹ) نواحی علاقہ مراٹھی میں بجلی بقایاجات اور کنڈامافیا کے خلاف کاروائی کے دوران شہریوں اور واپڈا اہلکاروں کے درمیان لڑائی مارکٹائی اور ہوائی فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار سمیت 4افرادزخمی ہوگئے واقعے کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعددافراد کوگرفتارکرلیا ،واپڈا نے علاقے میں بجلی کی رو معطل کرتے ہوئے جگہ جگہ احتجاج کیا واپڈاحکام کے مطابق علاقہ مراٹھی میں ایک کروڑ زائد بقایاجات صارفین کے ذمے واجب الادا ہیں جبکہ بعض جہگوں پر ڈارک کنڈے لگانے کی اطلاعات تھیں جس پر ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی سربراہی میں تھانہ طورو کے علاقہ مراٹھی میں کاروائی کے لئے اقدامات شروع کئے نوشہرہ اور مردان کی سول او رپولیس انتظامیہ نے علاقہ عمائدین سے مذاکرات کئے اور چالیس فیصد ادائیگیوں پر معاملات طے پائے گئے تاہم جرگہ کے باوجود لوگوں نے ازخود گیارہ ہزار لائن چالو کرنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے اس کوشش کو ناکام بنادیاجس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور فائرنگ،پتھراؤ شروع کیا جس سے واپڈا اورپولیس اہلکاروں سمیت چارافراد معمولی زخمی ہوگئے ایس پی مشتاق خان کی سربراہی میں پولیس نے حالات کنٹرول کرلئے دریں اثناء واپڈا کے مختلف دفاتر میں واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں ڈویژنل چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل ،سرکل سیکرٹری غلام حبیب ،محبوب شاہ او رعبدالغفار ناصر کی قیادت میں ملازمین نے جلوس نکالا اورقلم چھوڑ ہڑتال کرکے واقعے کی شدید مذمت کی واپڈاہائیڈرو یونین نے علیٰ حکام سے واپڈا ملازمین کے تحفظ کا مطالبہ کیا انہوں نے بھرپور تعاون پر پولیس انتظامیہ کا شکریہ اداکیا ۔