آصف سعید کھوسہ کی حلف برادری تقریب میں شرکت کیلئے مہمان بھارت اور کینیڈا سے لاہور پہنچ گئے

آصف سعید کھوسہ کی حلف برادری تقریب میں شرکت کیلئے مہمان بھارت اور کینیڈا سے ...
آصف سعید کھوسہ کی حلف برادری تقریب میں شرکت کیلئے مہمان بھارت اور کینیڈا سے لاہور پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 2 غیر ملکی سینئر جج پاکستان پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 2 سینئر ججز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے۔بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس میدان بھماراو¿ لوکر اور کومن ویلتھ جوڈیشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے بانی صدر جسٹس سندرا ای اوکسنر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور آئے، جہاں پنجاب حکومت کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ترین سیکیورٹی میں انہیں اسلام آباد پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے چیف جسٹس ا?ف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی کی بھی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔علاوہ ازیں ترکی، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے 5 سینئر ججز بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔یہ تمام غیر ملکی شخصیات اس تقریب میں بطور ’سرکاری مہمان‘ شرکت کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں