بھارتی فوج کی جانب سے دی جانے والی روٹی پر ویڈیو بنانے والے تیج بہاد ر کے بیٹے کی کمرے سے لاش برآمد ، موت کس طرح ہوئی ، حیران کن خبر آ گئی

بھارتی فوج کی جانب سے دی جانے والی روٹی پر ویڈیو بنانے والے تیج بہاد ر کے بیٹے ...
بھارتی فوج کی جانب سے دی جانے والی روٹی پر ویڈیو بنانے والے تیج بہاد ر کے بیٹے کی کمرے سے لاش برآمد ، موت کس طرح ہوئی ، حیران کن خبر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے سرحد پر ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص روٹی اور سالن لوگوں کو دکھایا ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہوئی تاہم بعد میں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تیج بہادر کا 22 سالہ بیٹاہر یانہ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا ہے ۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ روہت نے بھارت کے ضلع ریواڑی میں واقع ” شانتی وہار “ میں اپنے کمر میں خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ہمیں ایک کال موصول ہوئی جس میں ہمیں بتایا گیا کہ روہت نے خوچ کشی کرلی ہے جس کے بعد ہم موقع پر پہنچے تو کمرہ اندرسے بند تھا جبکہ لاش بیڈ پر پڑی تھی اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا جبکہ اس کا والد کمبھ کے میلے میں گئے ہوئے تھے جنہیں ہم نے اطلاع کر دی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -