ساہیوال: پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کا اغوا، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال میں پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کے اغوا کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا، ڈی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری میاں عمیر کے چھوٹے بھائی احسان علی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ ڈی پی او محمد علی ضیا نے بتایا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کے زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ تمام فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔