9/11 حملوں میں بچ جانے والا امریکی شخص دہشت گرد حملے میں ہلاک

9/11 حملوں میں بچ جانے والا امریکی شخص دہشت گرد حملے میں ہلاک
9/11 حملوں میں بچ جانے والا امریکی شخص دہشت گرد حملے میں ہلاک

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں 9/11 حملوں کے دوران بچ جانے والا امریکی شہری کینیا میں دہشت گرد حملوں میں مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بزنس مین جیسن اسپنڈلر 2001 میں امریکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بچ گئے تھے تاہم گزشتہ روز 17 سال بعد امریکی شہری کینیا میں دہشت گرد حملوں میں مارا گیا۔

جیسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا آفس ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تھا تاہم 9/11 کے دن جب دہشت گردوں نے جہاز ٹاورز سے ٹکرائے، ان کے بیٹے کو آفس پہنچنے میں دیر ہوگئی جس کے باعث وہ بچ گیا۔جیسن کے والدین کا کہنا ہے کہ 9/11 دہشت گرد حملوں کے بعد ان کے بیٹے نے اپنی زندگی دوسروں کی مدد کے لیے وقف کردی تھی تاہم موت اس کو کینیا لے آئی اور دہشت گردوں کے حملے میں مارا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 21 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -