جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس بننے کے بعد سب سے پہلے کس کیس کی سماعت کی ؟ جانئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور تقریب حلف برداری کے بعد وہ سیدھے سپریم کورٹ پہنچے اور منشیات سمگلنگ میں نور محمد کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نور محمد کی سزا کیخلاف اپیل کر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں ماتحت عدالتوں نے ملزم کو سز ا سنائی ہے اور میرے نزدیک یہ کیس قابل سماعت نہیں ہے ، کمیکمل معائنہ میں پروٹوکول نہیں دیئے گئے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ملزم کی سزا کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو جائے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں سز اکم سنانے کی وجوہات ہیں لکھی گئی ہیں ۔