”میرا ویزہ لگا دیں۔۔۔“ پاکستانی اہلکار نے چینی شہری کے پاسپورٹ پر ویزہ کیسے چپکایا؟ ویڈیو نے پوری دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کر دیا، دیکھ کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

”میرا ویزہ لگا دیں۔۔۔“ پاکستانی اہلکار نے چینی شہری کے پاسپورٹ پر ویزہ کیسے ...
”میرا ویزہ لگا دیں۔۔۔“ پاکستانی اہلکار نے چینی شہری کے پاسپورٹ پر ویزہ کیسے چپکایا؟ ویڈیو نے پوری دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کر دیا، دیکھ کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی قوم ’جگاڑ‘ لگانے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی مگر بعض اوقات ’جگاڑ‘ لگانے کا یہ ’ہنر‘ ملک و قوم کی شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے اور ویزے سے منسلک دفتر میں کام کرنے والے اہلکار کی ایک حرکت نے بھی پوری دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ چینی افراد پاکستان کا ویزہ لگوانے کیلئے پہنچے تو پاکستانی اہلکار نے ’گوند‘ یا کوئی اور مناسب چیز استعمال کرنے کے بعد ’لعب دہن‘ استعمال کیا اور اپنی زبان کے ذریعے ویزے پر اچھی طرح ’پلستر‘ کر کے اسے چینی شہری کے پاسپورٹ پر چپکا دیا۔

چینی افراد نے پاکستانی اہلکار کی ویڈیو بنا لی جو غالباً معروف ایپلی کیشن ’ٹک ٹوک‘ پر شیئر کر دی گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر وغیر ہ پر بھی وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -