عمران خان کی سی پیک منصوبوں پر کام تیزکرنے کی ہدایت

عمران خان کی سی پیک منصوبوں پر کام تیزکرنے کی ہدایت
عمران خان کی سی پیک منصوبوں پر کام تیزکرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پرکام تیزکر نا چاہیے، پاک چین تعاون سے زرعی وصنعتی شعبوں کوترقی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہدری سے متعلق اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پرکام تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے سماجی اقتصادی سرگرمیاں پیداہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبے کے تحت صنعتی زون، زرعی، سماجی واقتصادی ترقی پربریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کوانفرا اسٹرکچر، گوادرکی ترقی سے متعلق بھی بتایا گیا۔

مزید :

قومی -