اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر
اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اکرام سہگل کو کراچی الیکٹر سپلائی کمپنی( کے الیکٹرک) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ کے بورڈ نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور نئی تقرری کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔اکرام سہگل ملک کی معروف کاروباری شخصیت ہیں وہ طیب خان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ کے الیکٹرک کے نئے ترجمان دفاعی تجزیہ کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

کے الیکٹر ک کے  نئے ترجمان پاک فوج سے ریٹائر ہیں اور16 سال تک پاکستان میں نجی بینک کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔اکرام سہگل کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این سی) کے صدر بھی رہے ہیں۔