”تمام ایس ایچ او روزانہ 2 گھنٹے یہ کام کریں گے اور۔۔۔“ پنجاب حکومت نے شاندار حکم جاری کر دیا

”تمام ایس ایچ او روزانہ 2 گھنٹے یہ کام کریں گے اور۔۔۔“ پنجاب حکومت نے شاندار ...
”تمام ایس ایچ او روزانہ 2 گھنٹے یہ کام کریں گے اور۔۔۔“ پنجاب حکومت نے شاندار حکم جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام پولیس سٹیشنز میں تعینات ایس ایچ اوز کی جانب سے روانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سننے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری پیغا م میں بتایا کہ ”پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام پولیس سٹیشن میں تعینات ایس ایچ اوز کو روزانہ دو گھنٹے لوگوں کے مسائل سننے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ موسم سرما میں 3 سے 5 جبکہ گرمیوں میں 4 سے 6 بجے تک لوگوں کے مسائل سنیں گے۔ ان کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ایس ایچ اوز کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔“

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -