محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون ڈی ایس پی تعینات، یہ کون ہیں اور کس صوبے نے یہ تاریخ رقم کی؟ شاندار خبر آ گئی

محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون ڈی ایس پی تعینات، یہ کون ہیں اور کس ...
محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون ڈی ایس پی تعینات، یہ کون ہیں اور کس صوبے نے یہ تاریخ رقم کی؟ شاندار خبر آ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ حکومت نے محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو تعینات کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

بانو 17 گریڈ کی آفیسر ہیں جنہوں نے 1996ءمیں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محکمہ میں شمولیت اختیار کی اور 2005ءمیں انہیں سینٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی تعینات کیا گیا جبکہ گزشتہ دو سال انہوں نے بطور ڈی ایس پی ٹریفک خدمات سرانجام دیں۔

دوسری جانب گریڈ 17 کی ایک اور پولیس افسر عصمت آراء، ڈی ایس پی ٹریفک پشاور تھیں، کا تبادلہ خیبرپختونخواہ سپیشل برانچ میں کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی جی خیبرپختونخواہ نے ڈی ایس پی روزیہ الطاف کو صوبائی ایلیٹ فورس میں تعینات کر دیا ہے اور اس طرح روزیہ الطاف بھی ایلیٹ فورس میں بطور ڈی ایس پی تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -