پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں: فواد چوہدری

پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں: فواد چوہدری
پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں: فواد چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، بحیثیت پاکستانی ہمارا مفادہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔ ایک ماہ میں میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت وسائل صوبوں کو تفویض کردیے گئے ہیں ، 58 فیصد ریونیو صوبوں کو جاتا ہے تو ایسے میں وفاق صوبوں کی ذمہ داری کیسے اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس پر توجہ نہیں دیں گے تو اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماریں گے۔ ایگزون کمپنی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے، سعودی عرب دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائے گا۔ ملک کو بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ،وہ آگے ہی جائے گی، ایک ماہ میں میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔ ہم نے ملک کے مسائل مل کر حل کرنے ہیں بحیثیت پاکستانی ہمارا مفادہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔ پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 66 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -