برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے بریگزٹ پلان بی پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہو گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے بریگزٹ پلان بی پر ووٹنگ انتیس جنوری کو ہو گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام میں مے کی جماعت کی پارلیمانی رہنما آندریا لیڈسم نے بتایا کہ 29جنوری کو اس پلان پر گفتگو کے بعد ارکان پارلیمان اس پر رائے شماری کریں گے۔ برطانوی پارلیمان نے مے کے بریگزٹ منصوبے کو دو دن قبل مسترد کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کر دی گئی تھی تاہم مے پارلیمان کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔