ایک جان ہوں اور کا م بہت زیادہ ، سوچا پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے :علی ظفر

ایک جان ہوں اور کا م بہت زیادہ ، سوچا پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے :علی ظفر
ایک جان ہوں اور کا م بہت زیادہ ، سوچا پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے :علی ظفر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار و گلو کار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں ایک جان ہوں اور کام بہت زیادہ ، سوچا پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں ایک جان ہوں اور کام بہت زیادہ ہے ، انسان ایک وقت میں ایک ہی کام کرسکتاہے ، میری فلم طیفاان ٹربل نے بھی بہت زیادہ وقت لے لیا تھا ۔ میں نے سوچا کہ پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے ، یہ کیا کہ ایک ہی بندہ ہے جو کرے جارہاہے؟

انہوں نے کہا کہ اوربھی لوگ ہیں جو بہت اچھا کام کرتے ہیں ، ان کوبھی موقع ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سیزن میں پی ایس ایل انتظامیہ سے یہی کہتا تھا کہ کوئی اور بندہ ہے تو اس سے رابطہ کرلیں لیکن پی ایس ایل میں بہت اچھے لوگ ہیں اور مجھ ہی موقع دیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تین سال کر گزر چکے ہیں ، میں جتنا کرسکتا تھا ، وہ میں نے کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سال پی ایس ایل کے نغمے میں مشہورگلو کار و اداکار فواد خان پرفارم کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -