پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں بال بیچ کر دنیابھر سے کتنے پیسے کمائے ؟حیران کن خبر آگئی

پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں بال بیچ کر دنیابھر سے کتنے پیسے کمائے ؟حیران ...
پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں بال بیچ کر دنیابھر سے کتنے پیسے کمائے ؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں 16لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے مطابق پاکستان نے صرف چین کو 5 سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جن کی مالیت ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے جن کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے ۔پارلیمانی سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2016 سے 2017 تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی جس سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -