پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات کی منظور ی دیدی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات کی منظور ی دیدی
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات کی منظور ی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیتے ہوئے گزیٹیڈ آفیسرز اور نان گزیٹیڈ یتیم بچوں کی سکالرشپ فیس میں اضافہ کردیاہے ۔
دنیانیوز کے مطابق گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالرشپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کر دی ,نان  گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے سکالرشپ 10 ہزار روپے جبکہ نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ سکالرشپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا گیا، اس طرح گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے دی جائیگی۔
سرکاری ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 1 تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 سے 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مراعات میں اضافے کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔

مزید :

قومی -