ایران بد معاش بھیڑیوں کا ملک ،جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کا سمجھوتہ ایک المیہ ہے:نائب امریکی صدر مائیک پینس 

ایران بد معاش بھیڑیوں کا ملک ،جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کا سمجھوتہ ایک ...
ایران بد معاش بھیڑیوں کا ملک ،جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کا سمجھوتہ ایک المیہ ہے:نائب امریکی صدر مائیک پینس 

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے ایران کو شمالی کوریا، کیوبا،نیکارا گوا اور وینز ویلا کی صف میں شامل کرتے ہوئے بدمعاش ریاست قرار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رجیم کے مد مقابل کھڑا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اپنے طرز عمل میں تبدیلی کے لیے سخت دباؤ ہے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان کا ملک دشمن اور بد معاش حکومتوں کا مقابلہ کررہا ہے،جن میں ایک ایرانی رجیم بھی شامل ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنا تسلط جمانے، دہشت گردی پھیلانے اورخطے کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے لیے سرگرم ہے۔مائیک پنس نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تہران کے ساتھ سمجھوتہ ایک المیہ ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت اوربرسراقتدار لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی ملاؤں نے اپنی قوم پر مظالم ڈھا رکھے ہیں۔مائیک پنس نے ایران کو برائی کی محور قوتوں میں شامل کیا اور کہا کہ امریکا بدمعاش بھیڑیوں کے گروپ کا مقابلہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاش ریاستیں کسی ایک نظریے پرخود بھی متفق نہیں مگر امریکا کے خلاف متحد ہیں، وہ اس عالمی نظام کو تلپٹ کرنا چاہتے ہیں، نصف صدی سے امریکا جس کی حمایت کررہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -