احتساب کاعمل شروع ہوچکا ،بدعنوان عناصر کو غیرقانونی کاموں کاانجام بھگتناہوگا: علی محمد خان

احتساب کاعمل شروع ہوچکا ،بدعنوان عناصر کو غیرقانونی کاموں کاانجام ...
احتساب کاعمل شروع ہوچکا ،بدعنوان عناصر کو غیرقانونی کاموں کاانجام بھگتناہوگا: علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کومعاف نہیں کرے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گی،ملک میں احتساب کاعمل شروع ہوچکا ہے اوربدعنوان عناصر کو اپنے غیرقانونی کاموں کاانجام بھگتناہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پرحزب اختلاف کی مثبت تنقید اور عوام دوست منصوبوں کے بارے میں ان کی تجاویزکاخیرمقدم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کی امنگوں پر ہر صورت پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کرپشن کی ہے وہ واویلا کر رہے ہیں اور عوام ان کے چہروں سے آشنا ہیں۔

مزید :

قومی -