بھارتی کپڑے پر چینی لیبل لگا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھارتی کپڑے پر چینی لیبل لگا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بھارتی کپڑے پر چینی لیبل لگا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کپڑے پر چینی لیبل لگا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی میں اربوں روپے کا بھارتی کپڑا پکڑا گیا ہے ۔ اس کپڑے کی پاکستان میں فروخت پر پابندی ہے لیکن اس پر چینی لیبل لگا کر سمگل کیا گیا تھا۔ بھارتی کپڑا دبئی میں دوبارہ پیک کیا گیا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک جعلی کمپنی نے پابندی والا کپڑا منگوایا تھا۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -