عوام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت سے مسلسل آگاہی دی جائے : عمران خان

عوام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت سے مسلسل آگاہی دی جائے : عمران ...
عوام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت سے مسلسل آگاہی دی جائے : عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے نے ہدایت کی ہے کہ عوام کونیا پاکستا ن ہاؤسنگ منصوبے سے مسلسل آگاہی فراہم کی جائے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں میاں محمود الرشید،علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس شریک ہوئے، اس موقع پر پراجیکٹ کے قانونی اورانتظامی اقدامات پراب تک ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل جبکہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بل کوبھی حتمی شکل دی جا چکی ہے،گھروں کی خریداری کے لئے فنانسنگ کا ماڈل اور ٹیکس رعایت کا کام حتمی مراحل میں ہے، اٹارنی جنرل کی معاونت سے فور کلوڑر لاز کو حتمی شکل دی جائے، لاہور اور اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، رینالہ خورد،چشتیاں،لودھراں میں بھی جلد ہاوسنگ پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائیگا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کاقیام بورڈ آف انویسٹمنٹ میں عمل لایا جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -