پیپلزپارٹی کامقبولیت کے زعم میں مبتلا ہونا بہت بڑی غلط فہمی، آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی بوریا بستر گول ہو جائیگا : جمشید اقبال چیمہ

پیپلزپارٹی کامقبولیت کے زعم میں مبتلا ہونا بہت بڑی غلط فہمی، آئندہ انتخابات ...
پیپلزپارٹی کامقبولیت کے زعم میں مبتلا ہونا بہت بڑی غلط فہمی، آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی بوریا بستر گول ہو جائیگا : جمشید اقبال چیمہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دھمکیوں کے ذریعے حکومت اور احتساب کے اداروں کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،احتجاج کی دھمکیاں دینے والی پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار ہے ،جو سابق حکمران ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں آج وہ دکھاوے کیلئے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جو مضحکہ خیز ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی خواہش ہے کہ ان کی متعارف کرائی گئی’’کچھ لو اور کچھ دو ‘‘کی پالیسی کے تحت انہیں کرپشن کاپیسہ ہضم کرنے کی اجازت دیدی جائے گی تو یہ ان کی بھول ہے ،وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے کہ نہ صرف ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے بلکہ کرپشن کے بیج کو نا پیدکر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سن لیں حکومت یا احتساب کے ادارے ان کی احتجاج کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے،پیپلزپارٹی کااپنی مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہونا اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے ،آئندہ عام انتخابات میں ان کا سندھ سے بھی  بوریا بستر گول ہو جائے گا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت نے آج تک عوام کے مسائل پر بات نہیں کی بلکہ پارلیمنٹ کو اپنی کرپشن بچانے کیلئے واویلا کرنے کا پلیٹ فارم بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام بھی ان سے مایوس ہیں ،نواز شریف کا ملک کے حالات پر تشویش کا اظہار کرنا مضحکہ خیز ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -