نواز شریف کی سزا معطلی اور درخواست ضمانت پر سماعت کب ہو گی ؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی

نواز شریف کی سزا معطلی اور درخواست ضمانت پر سماعت کب ہو گی ؟اسلام آباد ہائی ...
نواز شریف کی سزا معطلی اور درخواست ضمانت پر سماعت کب ہو گی ؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق العزیزیہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 21جنوری بروز پیر کو ہو گی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف کی سزا معطلی اور درخواست ضمانت پر سماعت بھی پیر کو ہوگی جبکہ نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیل اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل کی سماعت بھی اسی روز ہو گی ۔کاز لسٹ کے مطابق ان مقدمات کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل بینچ کرے گا ۔

مزید :

قومی -