پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں کونسا امریکی گلو کار پرفارم کرے گا ؟ایسی خبر آگئی کہ آئی پی ایل انتظامیہ بھی جل بھن کر رہ جائے گی

پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں کونسا امریکی گلو کار پرفارم کرے گا ؟ایسی ...
پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں کونسا امریکی گلو کار پرفارم کرے گا ؟ایسی خبر آگئی کہ آئی پی ایل انتظامیہ بھی جل بھن کر رہ جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے اور اس بار افتتاحی تقریب میں جنون اور امریکی گلوکار پٹ بل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نجی نیوز چینل ”ہم نیوز “کے مطابق افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14 فروری کورات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں جنون اور پٹ بل کے علاوہ بونی ایم، فواد خان، ینگ دیسی، آئمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونئیڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ سیزن فورکے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ تین میچز لاہور جبکہ پانچ میچز کراچی میں ہونگے گے۔شہر قائد میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ جبکہ لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -