”مجھے تین وجوہات کی بنا پر 2019کا پاکستان بہتر لگتاہے“:ارشادبھٹی

”مجھے تین وجوہات کی بنا پر 2019کا پاکستان بہتر لگتاہے“:ارشادبھٹی
”مجھے تین وجوہات کی بنا پر 2019کا پاکستان بہتر لگتاہے“:ارشادبھٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مجھے تین وجوہات کی بنار پر 2019کا پاکستان 2009کے پاکستان سے بہترلگتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ مجھے تین وجوہات سے2009سے 2019کا پاکستان بہتر لگتا ہے ،2009میں بہت زیادہ خوف تھا ، خود کش دھماکے ہورہے تھے ، خوف کا عالم اور افرا تفری کا ماحول تھا لیکن اب جان کا اتنا خوف نہیں تھا جتنا پہلے تھا ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس وقت لوٹ مار اور لوٹ کھسوٹ بہت زیادہ تھی اور کرپشن کرنیوالوں کا طوطی بول رہا تھالیکن اس وقت لوٹ مار اور تباہی کو کچھ بریک لگا ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ تیسر ی وجہ تبدیلی سرکار ہے جس کی وجہ سے سٹیٹس کو ٹوٹا اور اب کم ازکم کارکردگی دکھانے کیلئے موجودہ حکومت پر کوئی خوف موجود ہے ۔

مزید :

قومی -