عمران خان کے پیچھے موجود طاقت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا:حفیظ اللہ نیاز ی

عمران خان کے پیچھے موجود طاقت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا:حفیظ اللہ نیاز ی
عمران خان کے پیچھے موجود طاقت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا:حفیظ اللہ نیاز ی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے پیچھے بڑی طاقت ہے لیکن اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ خدا کے واسطے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر مجھ سے تبصر ہ نہ کروایا جائے، فیاض الحسن چھوٹی چھوٹی باتوں کیلئے قرآن اٹھاتے ہیں جومیرے نزدیک گناہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حالات جارہے ہیں ،اس سے حکومت اپنے بوجھ کے نیچے دبی چلی جارہی ہے ، اگر اقتصادی بد حالی میں مزید اضافہ ہوگیا تو ریاست کی سالمیت کوخطرات لاحق ہوجائیں گے ، اس حوالے سے آصف زرداری کی پیش گوئی بالکل سچ ہے کہ عمران خان کے پانچ سال پورے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا؟

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے پیچھے بڑی طاقت ہے لیکن اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ، محمد خان جونیجواورمیر ظفر اللہ جمالی کے پیچھے بھی بڑی طاقت تھی لیکن اس اصول کی بھی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -