”مجھے خواتین پر تشدد کرنے والوں سے سخت نفرت ہے، بچوں سے زیادتی کرنے والے کو پیٹنے کے الزام میں جیل بھی کاٹی ہے“ آدمی نے نوجوان لڑکی کو یہ کہانی سنا کر اپنا گرویدہ کرلیا، لیکن کچھ ہی روز بعد ایسا خوفناک کام کردیا کہ بیچاری کو اندھا کردیا

”مجھے خواتین پر تشدد کرنے والوں سے سخت نفرت ہے، بچوں سے زیادتی کرنے والے کو ...
”مجھے خواتین پر تشدد کرنے والوں سے سخت نفرت ہے، بچوں سے زیادتی کرنے والے کو پیٹنے کے الزام میں جیل بھی کاٹی ہے“ آدمی نے نوجوان لڑکی کو یہ کہانی سنا کر اپنا گرویدہ کرلیا، لیکن کچھ ہی روز بعد ایسا خوفناک کام کردیا کہ بیچاری کو اندھا کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک عادی مجرم نے جھوٹے قصے کہانیاں سنا کر اپنا گرویدہ کرلیا لیکن صرف 6 ہفتوں کے تعلق کے دوران ہی اس پر اتنا تشدد کیا کہ بیچاری کی ایک آنکھ کی بینائی چھین لی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 21 سالہ روزین سپارکس نامی نوجوان لڑکی کے مشترکہ دوست نے اس کا تعارف جیک میرنی نامی نوجوان سے کرایا۔ دونوں کی جب ملاقات ہوئی تو نوجوان نے بتایا کہ اسے خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں سے سخت نفرت ہے ۔ حال ہی میں وہ جیل سے باہر آیا ہے کیونکہ اس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے شخص کو پیٹا تھا۔

روزین کا کہنا ہے کہ جیک کی یہ کہانی سن کر وہ اس کی گرویدہ ہوگئی اور دونوں ایک ہی گھر میں رہنے لگے۔6 ہفتوں کے اس تعلق کے دوران پہلے تو سب ٹھیک چلتا رہا لیکن آہستہ آہستہ جیک نے روزین پر پابندیاں لگانا شروع کردیں۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایک دن جیک نے مجھے کہا کہ گھر سے نکل جاﺅ ہمارا تعلق ختم ہوگیا ہے۔ میں جیسے ہی جانے لگی تو اس نے مجھ پر حملہ کردیا اور میرا سر دیواروں سے ٹکرانے لگا ۔ اس نے میرے چہرے پر اتنے زور سے گھونسا مارا کہ میری باہنی آنکھ کی بینائی چلی گئی ۔ اس تشدد کے بعد اس نے میرا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین کر مجھے قید کرلیا ۔ روزین نے بتایاکہ جب اسے قید کیا گیا تو اسے لگا کہ اب وہ مرکر ہی یہاں سے باہر نکلے گی لیکن چوتھے روز اس کی بہن اپنے شوہر کے ساتھ روزین سے ملنے آئی۔ روزین کی بہن نے اسے وہاں سے فرار کرایا ۔

جیک کی جانب سے ہونے والے تشدد کے باعث متاثرہ لڑکی 2 ہفتے تک بالکل نابینا ہوچکی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ اس کی آنکھوں کی روشنی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ تعلق ختم ہونے کے بعد روزین کو پتا چلا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اسے جو کہانی سنائی تھی وہ بالکل جھوٹ پر مبنی تھی ۔ جیک دراصل اس بات پر جیل گیا تھا کیونکہ اس نے روزین سے پہلے والی گرل فرینڈ کو بھی اسی طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -