آصف زرداری سب کو خوش رکھنا جانتے تھے لیکن عمران خان کوطریقہ نہیں آتا:مہمل سرفراز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مہمل سرفراز نے کہاہے کہ آصف زرداری کی پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوگی ،حکومت کو اپنے بوجھ تلے آسانی سے نہیں دبنے دیا جائے گا ، آصف زرداری سب کو خوش رکھنا جانتے تھے لیکن عمران خان کو یہ طریقہ نہیں آتا ۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مہمل سرفراز نے کہا کہ آصف زرداری کی پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوگی ، حکومت کو نہ اتنی آسانی سے گرایا جا سکتا اور اس کو اپنے بوجھ تلے بھی اتنی آسانی سے نہیں دبنے دیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو حکومت کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں، عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان بڑا فرق یہ ہے کہ آصف زرداری سب کو خوش رکھنا جانتے تھے لیکن عمران خان کو یہ طریقہ نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہئے کہ احتیاط سے چلیں اور اپنے اتحادیوں کوبھی ساتھ لیکر چلیں، میر ے خیال میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔