کرکٹ ورلڈ کپ انتظامیہ نے ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا

کرکٹ ورلڈ کپ انتظامیہ نے ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر ایکشن لینے کا ...
کرکٹ ورلڈ کپ انتظامیہ نے ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ کے سب سے بڑے اور عالمی ایونٹ 2019 کی انتظامیہ نے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کی ٹکٹیں دھڑلے کے ساتھ بلیک میں فروخت ہونے لگیں ہیں جس پر عالمی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انگلینڈاور آسٹریلیا کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت  150 پاؤنڈز ہے مگر’’ بلیک‘‘ میں 12 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیلئے آن لائن دستیاب ہے ۔پاکستان بھارت کے میچ کاٹکٹ بھی 150 پاؤنڈزکا ہے تاہم کرکٹ کے اس سب سے بڑے دنگل کا ٹکٹ  ’بلیک‘ میں 3 ہزار 800 پاؤنڈزمیں دستیاب ہے۔برطانوی انتظامیہ کے مطابق برطانیہ میں ٹکٹ ’ری سیل‘ کرنا قانونی طور پر جرم نہیں مگر ’بلیک‘ میں قیمت قبول نہیں کی جائیگی۔دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالی ویب سائٹ بھی ڈٹ گئیں ہیں اور انہوں نے  ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں ہیں تاہم اب ٹورنامنٹ انتظامیہ نے بلیک مارکیٹ کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -